دہلی بی جے پی صدر نے مصطفی آباد واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا،کہا - مسلم اکثریتی علاقوں میں ایسی کئی عمارتیں
نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا نے مصطفی آباد اسمبلی حلقہ میں عمارت کے گرنے اور لوگوں کی موت پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کا اس طرح ختم ہونا افسوسناک ہے۔ سچدیوا نے ہفتہ کو یہاں
Delhi BJP president expressed grief over Mustafabad incident


نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا نے مصطفی آباد اسمبلی حلقہ میں عمارت کے گرنے اور لوگوں کی موت پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کا اس طرح ختم ہونا افسوسناک ہے۔

سچدیوا نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں ایسی کئی عمارتیں کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن ایسی پانچویں اور چھٹی منزل کو خالی کروائے اور انہیں سیل کرنے اور گرانے کا حکم دے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو حادثہ مصطفی آباد اسمبلی حلقہ کے دیال پور میں پیش آیا،ایسے نہ جانے کتنے حادثے دہلی کے مصطفی آباد، کراول نگر، سیلم پور، اوکھلا، مٹیا محل، بلی ماران اور صدر بازار وغیرہ اسمبلی حلقوں میں دعوت دے رہے ہیں۔

ویریندر سچدیوا نے کہا کہ 10 برسوں میں ان مسلم اکثریتی اسمبلی حلقوں سے منتخب ہونے والے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے اور کونسلروں نے اپنے ووٹ بینک اور آمدنی دونوں میں اضافہ کرنے کے لیے اپنے سیاسی حلیفوں کا استعمال کرتے ہوئے چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزل بنوائی اور وہاں چھوٹے کرایہ داروں کو آباد کیا۔

دہلی بی جے پی صدر نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کمشنر کو فوری طور پر مصطفی آباد، کراول نگر، سیلم پور، اوکھلا، مٹیا محل، بلی ماران، صدر بازار جیسے علاقوں میں چوتھی منزل سے اوپر کے مکانات اور خستہ حال اور خطرناک مکانات کا سروے کرنے کا حکم دینا چاہئے اور ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande