پٹنہ،19اپریل(ہ س)۔ بہار ریاستی حج کمیٹی کےچیرمین الحاج عبدالحق نے اپنے پریس اعلانیہ کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ حج2025کے ایسے تمام عازمین وعازماتِ حج جوعنقریب اپنے اپنے امبارکیشن پوائنٹ سے مقررہ تاریخوں میں سوئے حرم روانہ ہونے والے ہیں۔ انھیں بہترسے بہترسہولیات فراہم کی جائیںاورسفرِ حج میں کسی قسم کی دشواریوں کاان کوسامنانہ کرناپڑے۔ اس سلسلے میںجناب نتیش کمارعزت مآب وزیراعلیٰ بہارنے خودسے حج ہاؤس پٹنہ میں پہونچ کرحج سے متعلق امورکاجائزہ لیااوراپنے مفیدمشوروں سے نوازتے ہوئے ضروری ہدایات بھی دیں۔وزیراعلیٰ موصوف کے ہمراہ اس موقع پروجے چودھری وزیرمالیات بہار، محکمۂ اقلیتی فلاح کے وزیرجناب محمدزماں خان اورسکریٹری محکمہ اقلیتی فلاح محمدسہیل کے علاوہ دیگراعلیٰ افسران بھی موجودتھے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan