نارائن پور، 19 اپریل (ہ س)۔
چھتیس گڑھ کی نارائن پور پولیس نے ہفتہ کو تین نکسلیوں کو گرفتار کیا جنہوں نے پریشر آئی ای ڈی نصب کیا تھا۔ ان کے نام نکسل بندو دھروا عرف سونو، جھورو مہے اور جھورو نوریتی ہیں۔ گرفتار شدہ نکسلیوں سے کوہکامیٹا پولیس اسٹیشن میں سختی سے پوچھ گچھ کی گئی۔ جس کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔
نارائن پور کے ایس پی پربھات کمار نے بتایا کہ 4 اپریل 2025 کو راجیش اسےندی، کوہاکامیٹا تھانہ علاقے کے تحت کاناگاو¿ں کے رہنے والے رام لال کورم اور آس پاس کے دیہاتوں کے 25 سے زیادہ لوگ جھاڑو توڑنے کے لیے مرکوڑ-جڈا جنگل کی پہاڑی پر گئے تھے۔ اس دوران راجیش اسےندی اور رام لال کورم نکسلیوں کے ذریعہ پہلے لگائے گئے پریشر آئی ای ڈی کی گرفت میں آکر شدید زخمی ہوگئے، جس میں راجیش اسندی کی موت ہوگئی۔ زخمی رام لال کورم کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مذکورہ واقعہ میں ملوث نکسلیوں بندو دھرو عرف سونو، جھورو مہے اور جھورو نوریتی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ