چنڈی گڑھ، 19 اپریل (ہ س)۔
پنجاب پولیس نے آئی ایس آئی کے حمایت یافتہ دہشت گردی کے دو ماڈیولز کا پردہ فاش کیا ہے جو ببر خالصہ انٹرنیشنل کے کنٹرول میں بیرون ملک سے چل رہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد، دو راکٹ پروپیلڈ گرینیڈز (آر پی جی ایس) اور ایک لانچر برآمد کیا۔ دہشت گردی کے ماڈیولز، جنہیں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی حمایت حاصل تھی، ببر خالصہ انٹرنیشنل کے زیر کنٹرول تھا، جس کے دو اہم کارندے فرانس میں مقیم ستنام سنگھ عرف ستہ اور یونان میں مقیم جسوندر سنگھ عرف مانو اگوان تھے۔
پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے ہفتے کے روز کہا کہ انٹیلی جنس آپریشنز کے تحت کاو¿نٹر انٹیلی جنس (سی آئی) جالندھر اور ڈسٹرکٹ پولیس بٹالہ نے مو¿ثر طریقے سے دونوں ماڈیولز کا پردہ فاش کیا اور ایک نابالغ سمیت 13 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ مذکورہ دہشت گردوں کا کردار پہلے بھی مختلف کارروائیوں میں سامنے آیا تھا، جس میں ستنام 2010 کے آئی ای ڈی اور آر ڈی ایکس ریکوری کیس میں ملوث پایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دو آر پی جیز اور ایک لانچر کے علاوہ، پولیس ٹیموں نے دو دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) برآمد کیے جن کا وزن 2.5 کلوگرام ہے، ڈیٹونیٹرز کے ساتھ دو ہینڈ گرنیڈ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ساتھ دو کلو آر ڈی ایکس، پانچ پستول بیریٹا اور گلوک بر آمد کیا گیا۔اس کے علاوہ چھ میگزین اور 44 کارتوس اور ایک وائرلیس سیٹ، تین گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔
ڈی جی پی گورو یادو نے کہا کہ ان ماڈیولز کا پردہ فاش کرتے ہوئے، پنجاب پولیس نے سرحدی ریاست میں امن اور ہم آہنگی کو خراب کرنے کی پاک-آئی ایس آئی کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
جالندھر کے اے آئی جی نوجوت سنگھ محل نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اس آپریشن میں پولیس ٹیموں نے بستی امرتسریاں، ہوشیار پور کے جگروپ سنگھ، ڈبوجی، کپورتھلا کے جتیندر سنگھ عرف ہنی، دھرم کوٹ ہوشیار پور کے ہرپریت سنگھ اور کپورتھلا کے جگجیت سنگھ کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان فرانس میں مقیم ستنام ست کی ہدایت پر کام کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سابقہ جرائم کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ