نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔
نیشنل ایگزامینیشن ایجنسی (این ٹی اے) نے ہفتہ کو انجینئرنگ مین (جے ای ای ۔ مین) 2025 کے مشترکہ داخلہ امتحان کے نتائج کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا۔ فی الحال این ٹی اے نے صرف پرچہ 1 (BE/BTech) کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ پیپر 2 (B.Arch/B.Planning) کے نتائج کا ابھی انتظار ہے۔ اس سال، کل 24 طلباء نے پیپر 1 (BE/BTech) میں 100 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں۔
راجستھان کے سات امیدوار 100 این ٹی اے اسکور کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ مہاراشٹر، تلنگانہ اور اتر پردیش میں تین 100 این ٹی اے اسکور ہولڈر ہیں۔ مغربی بنگال، گجرات اور دہلی کے دو دو ٹاپر ہیں، جبکہ کرناٹک اور آندھرا پردیش نے اپنی ریاستوں سے ایک ایک ٹاپر ہے۔
این ٹی اے نےجے ای ای مین 2025 کا دوسرا سیشن 2 سے 8 اپریل تک منعقد کیا تھا۔ جے ای ای مین سیشن 2 کے نتیجے میںجے ای ای ایڈوانسڈ، آل انڈیا رینک ہولڈرز اور ریاست کے لحاظ سے ٹاپرس کے لیے کٹ آف شامل ہے۔
جے ای ای مین پیپر 1 اپریل 2025 سیشن 2 کے امتحان میں کل 9,92,350 امیدوار شامل ہوئے جن میں 6,81,871 مرد اور 3,10,479 خواتین شامل ہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ امیدوار جنرل زمرے میں 3,72,675 تھے (2,50,849 خواتین اور 1,21,826 مرد)۔ اس کے بعد 3,74,860 امیدواروں (2,58,274 مرد اور 1,16,586 خواتین) کے ساتھ او بی سی زمرہ تھا۔ ای ڈبلیو ایس زمرہ میں 1,12,790 امیدوار (80,200 مرد اور 32,590 خواتین) رجسٹرڈ تھے۔ ایس سی زمرہ میں 97,887 امیدوار تھے (68,872 مرد اور 29,015 خواتین) اور ایس ٹی زمرہ کے امیدواروں کی سب سے کم تعداد 34,138 (23,676 مرد اور 10,462 خواتین) تھی۔
امتحان میں 100 کا این ٹی اے اسکور کرنے والے طلبہ کی فہرست میں سب سے زیادہ سات امیدوار راجستھان کے ہیں۔ ان میں محمد انس، آیوش سنگھل، لکشیہ شرما، راجیت گپتا، سکشم جند ل، ارناو سنگھ اور اوم پرکاش بہیرا شامل ہیں۔ اتر پردیش، مہاراشٹر اور تلنگانہ سے تین تین امیدوار ہیں۔ شریاس لوہیا، سورو، اتر پردیش سے کشاگرا بگھا، مہاراشٹر سے آیوش روی چودھری، سنیدھیا صراف اور وشاد جین، ہرش اے گپتا، ونگالا اجے ریڈی، تلنگانہ سے بنی براتا ماجی۔ مغربی بنگال، گجرات اور دہلی سے دو دو امیدوار ہیں۔ مغربی بنگال سے آرکیزم نندی اور دیودت ماجھی، آدت پرکاش بھگڈے، گجرات سے شیون وکاس توشنیوال اور دہلی سے دکش اور ہرش جھا۔ کرناٹک اور آندھرا پردیش سے ایک ایک امیدوار ہے۔ کرناٹک سے کشاگرا گپتا اور آندھرا پردیش سے سائی منوگنا گوتھی کونڈا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ