دہلی میں چار منزلہ عمارت گری، چار افراد ہلاک
نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ شمال مشرقی ضلع کے مصطفی آباد علاقے میں ہفتے کی علی الصبح ایک چار منزلہ عمارت گر گئی۔ حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دس افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اب بھی کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ،
Four-storey building collapses in Delhi, four dead


نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ شمال مشرقی ضلع کے مصطفی آباد علاقے میں ہفتے کی علی الصبح ایک چار منزلہ عمارت گر گئی۔ حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دس افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اب بھی کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ، این ڈی آر ایف، ڈاگ اسکواڈ اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ راحت اور بچاو¿ کا کام جاری ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح تقریباً 2:50 بجے مکان کے منہدم ہونے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے کے لیے این ڈی آر ایف کو طلب کیا گیا ہے۔ ریسکیو کام تاحال جاری ہے۔

شمال مشرقی ضلع کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سندیپ لامبا نے کہا کہ ملبے سے بچائے گئے 14 لوگوں میں سے 4 کی موت ہو گئی ہے۔ راحت رسانی اور بچاو کا کام جاری ہے۔ ملبے میں 8 سے 10 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ادھر مصطفی آباد کے علاقے میں عمارت گرنے کے واقعے کے بارے میں عینی شاہد رشید نے بتایا کہ یہاں دو مرد، دو خواتین، ان کے اہل خانہ اور کرایہ دار رہتے ہیں۔ سب سے بڑی بہو کے تین بچے ہیں، دوسری بہو کے بھی تین بچے ہیں۔ وہ کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔ رشید نے بتایا کہ چار منزلہ عمارت میں تقریباً 25 لوگ رہتے تھے۔ کچھ لوگ مقامی لوگ پہلے ہی نقل مکانی کر چکے تھے۔ فی الحال بچاو¿ کا کام جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande