آسام کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، بھوپین ہزاریکا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات میں مدعو کیا
نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ہفتہ کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے انہیں ستمبر میں شروع ہونے والی بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ پیدائش کی سال بھر کی تقریبات میں شامل ہونے
آسام کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، بھوپین ہزاریکا کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات میں مدعو کیا


نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ہفتہ کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے انہیں ستمبر میں شروع ہونے والی بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ پیدائش کی سال بھر کی تقریبات میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کے دو بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔ وزیر اعظم نے 8 ستمبر کو ان اہم مواقع پر شرکت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دونوں رہنماو¿ں کی تصاویر جاری کرکے ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ سرما نے ٹویٹر پر لکھا،’آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ مجھے انہیں بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کی افتتاحی تقریب کے لیے بطور مہمان خصوصی آسام مدعو کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔‘وزیراعلیٰ نے کہا، میں نے آسام بائیو ایتھنول پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر ان کی پرخلوص موجودگی کی درخواست کی، جس کی پیداواری صلاحیت 49 کے ٹی پی اے ایتھنول ہے اور وہ 300 کے ٹی پی اے بانس کو بطور فیڈ اسٹاک استعمال کرے گا۔سرما نے کہا، اس کے علاوہ، میں نے ان سے دو بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی بھی درخواست کی تھی۔ ان میں 5,700 کروڑ روپے کا گوہاٹی رنگ روڈ پروجیکٹ اور درنگ میڈیکل کالج اور ہسپتال کے پروجیکٹ شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande