سی ایس کے نے زخمی گرج پنیت کی جگہ ڈیولڈ بریوس کو ٹیم میں شامل کیا
نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے درمیان چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ فرنچائز نے زخمی نوجوان فاسٹ بولر گرجپنیت سنگھ کی جگہ جنوبی افریقہ کے نوجوان کھلاڑی ڈیولڈ بریوس کو شامل کیا ہے۔ جمعہ کو
سی ایس کے نے زخمی گرج پنیت کی جگہ ڈیولڈ بریوس کو ٹیم میں شامل کیا


نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے درمیان چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ فرنچائز نے زخمی نوجوان فاسٹ بولر گرجپنیت سنگھ کی جگہ جنوبی افریقہ کے نوجوان کھلاڑی ڈیولڈ بریوس کو شامل کیا ہے۔

جمعہ کو آئی پی ایل کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، چنئی سپر کنگز نے ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے بقیہ کے لیے زخمی گرجپنیت سنگھ کے متبادل کے طور پر جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس سے معاہدہ کیا ہے۔ وہ 2.2 کروڑ روپے میں سی ایس کے میں شامل ہوں گے۔ اس سیزن کے شروع میں ہونے والی میگا نیلامی میں جنوبی افریقہ کے ڈیو لڈ بریوس فروخت نہ ہونے کے باعث باقی رہ گئے تھےط۔ انہیں کسی فرنچائز نے نہیں خریدا تھا۔ اب سی ایس کے نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ڈیو لڈ بریوس نے کل 81 ٹی20 میچ کھیلے ہیں اور 162 کے سب سے زیادہ اسکور کے ساتھ 1787 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 2023 میں جنوبی افریقہ کے لیے T20I ڈیبیو کیا اور اب تک دو T20I کھیل چکے ہیں۔ بریوس اس سے قبل آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لیے کھیل چکے ہیں جہاں انھوں نے 10 میچز کھیلے۔ اس سے قبل سی ایس کے کے ریگولر کپتان روتوراج گائیکواڑ کو بھی چوٹ کی وجہ سے پورے سیزن سے باہر کردیا گیا تھا۔ ان کی جگہ ٹیم میں نوجوان آیوش مہاترے کو شامل کیا گیا ہے۔ کپتانی کی ذمہ داری مہندر سنگھ دھونی کے ہاتھ میں ہے۔

سی ایس کے کی ٹیم آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں مشکلات سے دوچار ہے۔ ٹیم نے اب تک کھیلے گئے سات میچوں میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پانچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande