ہمانشو جاکھڑ نے 67.57 میٹر کی دوری تک جیولن پھینک کر تاریخی طلائی تمغہ جیتا
نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔
ہمانشو جاکھڑ نے ہفتہ کو سعودی عرب کے شہر دمام میں ایشین انڈر 18 ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں 67.57 میٹر کا فاصلہ طے کرکے ہندوستان کو پہلا جیولن تھرو گولڈ میڈل دلایا۔ یہ طلائی تمغہ براعظمی مقابلے میں لڑکوں کے جیولن تھرو مقابلے میں ہندوستان کا پہلا طلائی تمغہ بھی ہے۔
ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان نے چین کے لو ہاو¿ (63.45 میٹر) اور ازبکستان کے رسلان صدولائیف (61.96 میٹر) کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ ہمانشو کا ذاتی بہترین 74.56m (700g) ہے، جو اس نے دسمبر 2024 میں قومی جونیئر ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں حاصل کیا۔ اس سال کے شروع میں اس نے جنوبی افریقہ میں تجربہ کار نیرج چوپڑا اور جان زیلیزنی کے ساتھ تربیت حاصل کی۔
ہندوستان نے اپنی مہم کا اختتام کل 11 تمغوں کے ساتھ کیا، جن میں ایک طلائی، پانچ چاندی اور پانچ کانسی شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ