حیدرآباد، 19 اپریل (ہ س)۔
حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اظہر الدین کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ لوک پال جسٹس ایشوریہ کے حکم کے بعد، ایسوسی ایشن نے ہفتہ کو حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ سے اظہر الدین کا نام ہٹانے کی ہدایت کی۔ لوک پال کو تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اظہر نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رہتے ہوئے اپنے نام پر اسٹینڈ کا اعلان کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا تھا۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداروں کے خلاف 2023 میں بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سنیل کانٹے بوس کی شکایت کی بنیاد پر ایچ سی اے کے سابق صدر اظہر الدین اور دیگر سابق عہدیداروں کے خلاف اپل پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ حیدرآباد پولیس نے اپنی ابتدائی تحقیقات میں پایا کہ ان سبھی نے اسوسی ایشن کے فنڈز کا غلط استعمال کیا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس لیڈر محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا تھا کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور سازش کا حصہ ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ