آئی پی ایل 2025 : نہال وڈھیرا نے مشکل پچ پر ہدف کو آسان بنا دیا۔ ہرپریت برار
آئی پی ایل 2025 : نہال وڈھیرا نے مشکل پچ پر ہدف کو آسان بنا دیا۔ ہرپریت برار بنگلورو، 19 اپریل (ہ س)۔ پنجاب کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2025) میں جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رک
پنجاب کنگز کے کھلاڑی وکٹ پر جشن مناتے ہوئے۔


آئی پی ایل 2025 : نہال وڈھیرا نے مشکل پچ پر ہدف کو آسان بنا دیا۔ ہرپریت برار

بنگلورو، 19 اپریل (ہ س)۔ پنجاب کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2025) میں جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے میچ کو 14 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے گیند بازوں کی مدد سے آر سی بی کو 95/9 کے اسکور تک محدود کر دیا۔

پنجاب کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، مارکو جانسن، یوزویندر چہل اور ہرپریت برار نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی زیویئر بارٹلیٹ کو بھی کامیابی ملی۔ آر سی بی کے لیے ٹم ڈیوڈ نے نصف سنچری اسکور کی لیکن باقی بلے باز بری طرح فلاپ ہوئے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پنجاب کنگز نے سست آغاز کیا، لیکن نہال وڈھیرا نے 33 رنوں (19 گیندوں) کی تیز اننگز کھیل کر ٹیم کو 12.1 اوورز میں 5 وکٹ باقی رہتے فتح دلادی۔

میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں پنجاب کنگز کے اسپنر ہرپریت برار نے کہا، پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا۔ نہال وڈھیرا نے شاندار بلے بازی کر کے ہمارا کام آسان کر دیا۔ وہ گزشتہ 3-2 سالوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ گھریلو ٹورنامنٹس میں بھی ان کا ریکارڈ اچھا رہا ہے۔ آج جس طرح انہوں نے بلے بازی کی وہ قابل تعریف ہے۔‘‘

وہیں پنجاب کنگز کے کپتان شریس ایر نے یوزویندر چہل کی تعریف کی اور انہیں ’’آئی پی ایل کا بہترین گیندباز‘‘ قرار دیا۔

ایر نے کہا، ’’میچ سے پہلے ہم نہیں جانتے تھے کہ پچ کیسا سلوک کرے گی۔ لیکن ہمارے کوچز اور گیند بازوں نے خود کو حالات کے مطابق ڈھال لیا۔ چہل نے شاندار گیندبازی کی اور اہم وکٹیں حاصل کیں۔‘‘

پنجاب کنگز کا اگلا میچ اب 20 اپریل کو نیو پی سی اے اسٹیڈیم، نیو چنڈی گڑھ میں رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande