نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔ دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کی بیٹی ہرشیتا نے جمعہ کو اپنے کالج کے دوست سمبھو جین سے شادی کرلی۔
شادی اور استقبالیہ دونوں دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں ہوئے۔ کپورتھلہ ہاؤس دہلی میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ہے۔ شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی ہیں۔ ویڈیو میں اروند کیجریوال اور وزیر اعلی بھگونت مان کو تقریب میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہرشیتا اور سمبھو کی ملاقات انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی میں ہوئی۔ یہ دونوں یہاں اکٹھے پڑھتے تھے۔ شادی میں پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان سمیت کچھ منتخب مہمانوں نے شرکت کی۔ اس میں عام آدمی پارٹی کے کئی لیڈروں نے حصہ لیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی