امریا، 19 اپریل (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے امریا ضلع سے گزرنے والی قومی شاہراہ 43 پر پالی تھانہ علاقے کے گھنگھوٹی چوکی کے تحت جے کے کمپلیکس کے نزدیک گھنگھوٹی اور شہڈول کے درمیان ہفتہ کو سڑک کے کنارے کھڑی ایک آدھی جلی ہوئی کار کی اطلاع ملنے پر، پالی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو اس کی ڈکی میں نامعلوم نوجوان کی جلی ہوئی لاش ملی۔ اس کی اطلاع پالی ایس ڈی او پی کو دی گئی اور انہوں نے ایف ایس ایل ٹیم، فنگر پرنٹ ایکسپرٹ اور باقی سب کو مطلع کیا۔ سب نے موقع پر پہنچ کر اپنا کام شروع کر دیا۔
پالی کے ایس ڈی او پی شیو چرن بوہت نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر وہ موقع پر پہنچے اور وہاں کھڑی ایک جلی ہوئی کار دیکھی۔ اس کی ڈکی سے ایک جلی ہوئی لاش ملی۔ کار کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور لاش کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔ کچھ سراغ تلاش کرنے کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی اسکین کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر کیس مشکوک لگتا ہے۔ ممکن ہے قتل کے بعد لاش کو گاڑی سمیت جلا دیا گیا ہو۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ ابی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن