ایودھیا نگر مارکیٹ میں غیر قانونی اور بے ترتیب دکانداروں کے خلاف کارروائی کریں : ریاستی وزیر کرشنا گور
۔ ریاستی وزیر نے گووند پورہ علاقہ کے وارڈ 68 کا دورہ کیا اور مکینوں کے مسائل سنے
بھوپال، 19 اپریل (ہ س)۔ پسماندہ طبقات اور اقلیتی بہبود وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرشنا گور نے ہفتہ کو گووند پورہ علاقہ میں ایودھیا نگر وارڈ 68 کے باشندوں کے ساتھ مفاد عامہ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی سہولیات اور نظام کو برقرار رکھنا ہماری ترجیح ہے۔ سریو سروور پارک کی حدود کے ارد گرد سبزی منڈی کی وجہ سے ٹریفک جام کے مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ غیر قانونی اور بے ترتیب گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں اور سبزی فروشوں کو مقررہ حدود کے اندر ہی محدود رکھیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹریفک میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔
دورے کے دوران ریاستی وزیر کرشنا گور نے ایودھیا نگر سیکٹر-اے اور ایچ میں سیوریج لائن اور سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں افسران کو ہدایت دی کہ امرت فیز-2 اسکیم کے تحت پہلے سیوریج لائن کا کام کیا جائے، پھر مقررہ مدت کے اندر معیاری سڑک کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایودھیا نگر این سیکٹر میں واقع ماں درگا مندر کے قریب سڑک کو چوڑا کرنے، پارک اور مندر کی خوبصورتی سمیت مختلف مسائل کو فوری حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سیکٹر ایل اور ایم کے مکینوں کے اسٹریٹ لائٹس، سیوریج سسٹم، منگل بھون کی تعمیر اور صفائی سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے اور ان مسائل کے فوری اور مستقل حل کو یقینی بنایا جائے۔
اس دوران بڑی تعداد میں مقامی شہری، کارکنان اور مختلف محکموں کے افسران بشمول کونسلر ارمیلا موریہ، شرومنی شرما، بھیم سنگھ بگھیل، راہل یادو، لوکوش یادو، ملکھان سنگھ مینا موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن