چھتیس گڑھ کے بیجاپور کے مرکراج گٹہ جنگل میںملا نکسلیوں کا بنکر
بیجاپور، 19 اپریل (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے مرکراج گٹہ جنگل میں ایک پہاڑی پر سیکورٹی فورسز کو کنکریٹ کے آر سی سی سلیب سے بنا ایک نکسل بنکر ملا ہے۔ یہ کمرہ نما بنکر 20 فٹ بائی 8 فٹ سائز کا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے اس بنکر سے نکسلیوں کے زیر است
چھتیس گڑھ کے بیجاپور کے مرکراج گٹہ جنگل میںملا نکسلیوں کا بنکر


بیجاپور، 19 اپریل (ہ س)۔

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے مرکراج گٹہ جنگل میں ایک پہاڑی پر سیکورٹی فورسز کو کنکریٹ کے آر سی سی سلیب سے بنا ایک نکسل بنکر ملا ہے۔ یہ کمرہ نما بنکر 20 فٹ بائی 8 فٹ سائز کا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے اس بنکر سے نکسلیوں کے زیر استعمال بہت سی اشیاءبرآمد کی ہیں۔ بیجاپور کے ایس پی نے اس کی تصدیق کی ہے۔

سیکورٹی فورسز کی کوبرا 208 ٹیم جمعہ کو بیجاپور ضلع کے کیمپ جد پلی سے نکسل مخالف آپریشن پر روانہ ہوئی تھی۔ اس آپریشن کے دوران کوبرا ٹیم کو مرکراج گٹہ کے جنگل میں ایک پہاڑی پر آر سی سی سلیب سے بنا نکسلیوں کا 20 فٹ بائی 8 فٹ کا بنکر نما کمرہ ملا۔ مذکورہ بنکر سے چھ سولر پلیٹس، چھ جار، دو نکسلی یونیفارم اور نکسلیوں کے چھپائے ہوئے دو چھت کے پنکھے برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پورے علاقے میں تلاشی مہم کے دوران کوبرا 208 کے جوانوں نے مرکراج گٹہ کے پہاڑی جنگل میں نکسلی مواد کے ٹھکانے کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔ اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے کومٹ پلی اور تمریل کے جنگلات سے ہتھیار بنانے کا سامان، اوزار، نکسلیوں کے ذریعہ استعمال کیا گیا دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔ بیجاپور کے ایس پی جتیندر یادو نے ہفتہ کو کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اب تک نکسلائیٹ کور ایریا میں 12 ڈمپ سائٹس کی نشاندہی کرکے انہیں تباہ کردیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande