مرشد آباد میں امن بحال ،متاثرین کی گھروں کو واپسی شروع
کولکاتہ، 16 اپریل (ہ س)۔ حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے بعد مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں اب نسبتاً امن ہے۔ تشدد کے دوران جو لوگ اپنے گھروں سے بھاگ گئے تھے وہ آہستہ آہستہ واپس آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ تین دنوں میں تقریباً 20
مرشد آباد میں امن بحال ،متاثرین کی گھروں کو واپسی شروع


کولکاتہ، 16 اپریل (ہ س)۔

حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے بعد مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں اب نسبتاً امن ہے۔ تشدد کے دوران جو لوگ اپنے گھروں سے بھاگ گئے تھے وہ آہستہ آہستہ واپس آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ تین دنوں میں تقریباً 200 خاندان اپنے گاﺅں واپس جا چکے ہیں، جب کہ پولیس اور بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار 300 سے زائد افراد کی واپسی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔

گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران تشدد سے متاثرہ علاقوں میں پولیس اور بی ایس ایف کی مسلسل گشت نے لوگوں کو یقین دلایا ہے۔ بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب دیوی دیوتاو¿ں کی مورتیاں بنانے والے باپ بیٹے کے قتل کے معاملے میں پولیس نے منگل کو دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دریں اثنا، انتظامیہ نے تمام اہل خانہ کو متعلقہ اہلکاروں کے نمبر بھی فراہم کر دیے ہیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

ضلع مجسٹریٹ دین نارائن گھوش نے کہا کہ بے گھر لوگوں کو دو کمیونٹی کچن کے ذریعے کھانا فراہم کیا جا رہا ہے اور ریلیف کٹس بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔ جنگی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند رائے نے دعویٰ کیا کہ اب علاقے میں مکمل امن ہے اور لوگوں کے گھر نہ لوٹنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande