ملک دفاعی صنعت میں خود انحصاری کی راہ پر گامزن: راج ناتھ سنگھ
اورنگ آباد، 18 اپریل (ہ س)۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک دفاعی مصنوعات کی درآمدات میں کمی کرتے ہوئے دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں خود انحصاری کی سمت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ فی الحال ملک میں 500 سے زائد
Defence industry self reliance india: Rajnath Singh


اورنگ آباد،

18 اپریل (ہ س)۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

نے کہا ہے کہ ملک دفاعی مصنوعات کی درآمدات میں کمی کرتے ہوئے دفاعی مینوفیکچرنگ

کے شعبے میں خود انحصاری کی سمت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ فی الحال ملک میں 500 سے

زائد دفاعی مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی سازوسامان کی تیاری

کے میدان میں بے پناہ امکانات موجود ہیں اور اس میں نجی صنعتکاروں کے لیے بڑے

مواقع ہیں۔

راج ناتھ سنگھ یہاں ایک سیمینار سے

خطاب کر رہے تھے جو چیمبر آف مراٹھواڑہ انڈسٹریز اینڈ ایگریکلچر کی جانب سے ہوٹل

راما انٹرنیشنل میں ’مراٹھواڑہ: خود انحصار ہندوستان کی دفاعی سرزمین‘ کے موضوع پر

منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے اورنگ آباد کے کاروباریوں کو مدعو

کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے دلیر صنعتکاروں کو دفاعی شعبے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت میں صنعتکاروں کے ایک

وفد کو دہلی آکر اس سلسلے میں مزید تبادلہ خیال کرنا چاہیے تاکہ انہیں مناسب مواقع

فراہم کیے جا سکیں۔

وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اس موقع

پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد میں صنعت کے لیے ایک مثالی ماحولیاتی نظام

موجود ہے اور یہاں کے صنعتکار جرات مندانہ اور اختراعی ہیں۔ انہوں نے وزیر دفاع پر

زور دیا کہ یہاں ایک دفاعی کلسٹر قائم کیا جائے تاکہ مراٹھواڑہ کے صنعتکاروں کی

صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے اور انہیں دفاعی سازوسامان کی تیاری کے عمل میں شامل

کیا جا سکے۔

اس سیمینار میں راجستھان کے گورنر ہری

بھاؤ بگڑے، ریاستی وزیر جے کمار راول، دیگر پسماندہ طبقات کی بہبود اور غیر روایتی

توانائی کے وزیر اتل ساوے، مرکزی وزیر ڈاکٹر بھگوت کراڈ، رکن پارلیمنٹ اے نارائن

کوچے، رکن اسمبلی اے انورادھا چوان، ڈویژنل کمشنر دلیپ گاوڑے، ضلع کلکٹر دلیپ

سوامی، چیمبر کے صدر ارپیت سیو، سکریٹری اتھرویشراج ننداوت، اور بڑی تعداد میں

صنعتکار موجود تھے۔

سیمینار کا آغاز معززین کی جانب سے

درختوں کی پوجا سے ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande