اٹلیمیں منعقدہ اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں گجرات کی دو معذور بیٹیاں چمکیں
گاندھی نگر، یکم اپریل (ہ س)۔ اٹلی کی ٹورین میں منعقد اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمس میں گجرات کی دو ذہنی معذور کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا پرچم لہرایا ۔ مہسانہ کی آشا بین ٹھاکر اور داہود کی پنکل بین چوہان نے ٹورین میں فلور بال کھیل میں شاندار کارکرد
اٹلیمیں منعقدہ اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں گجرات کی دو معذور بیٹیاں چمکیں


گاندھی نگر، یکم اپریل (ہ س)۔

اٹلی کی ٹورین میں منعقد اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمس میں گجرات کی دو ذہنی معذور کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا پرچم لہرایا ۔ مہسانہ کی آشا بین ٹھاکر اور داہود کی پنکل بین چوہان نے ٹورین میں فلور بال کھیل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہندوستان کو کانسی کا تمغہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والی گجرات کی ان بیٹیوں نے اپنی حیرت انگیز کھیلوں کی مہارت سے گجرات اور بھارت کا نام روشن کیا ہے۔

فلور بال ہاکی کی طرح ایک انڈور گیم ہے، جو ہلکے وزن کی پلاسٹک کی گیند اور خصوصی کاربن فائبر اسٹک کے ساتھ کھیلا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز کا انعقاد 8 سے 15 مارچ تک اٹلی کے شہر ٹورین میں کیا گیا تھا جس میں بھارت کے 30 کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا تھا جن میں سے گجرات کی آشا بین ٹھاکر اور پنکل بین چوہان نے فلور بال میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مہاکمبھ سے ملی راہ

بین الاقوامی تنظیم اسپیشل اولمپکس کے تناظر میں، 'اسپیشل اولمپکس انڈیا-گجرات' ایک نوڈل تنظیم ہے جسے اسپورٹس اتھارٹی آف گجرات (ایس اے جی) نے تسلیم کیا ہے۔ سپورٹس اتھارٹی آف گجرات کی جانب سے 2010 سے معذور زمرے کے لیے خصوصی کھیل مہاکمبھ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی قومی سطح کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں اور مختلف ممالک میں ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے عالمی کھیلوں کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں۔ کھیل مہاکمبھ نے بین الاقوامی سطح پر آشابین اور پنکل بین کو چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی نہ صرف 2010 سے گجرات حکومت کے زیر اہتمام خصوصی کھیلوں کے مہاکمبھ میں حصہ لے رہے ہیں بلکہ فاتح بھی بن کر ابھرے ہیں۔ مہاکمبھ میں حصہ لینے کے لیے 16.50 لاکھ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی، جو سال 2024-25 میں منعقدہ مہاکمبھ 3.0 میں بڑھ کر ریکارڈ توڑ 71,30,834 ہو گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande