ڈریم اسپورٹس چیمپیئن شپ فائنل: بین الاقوامی چیلنج کے لئے استیج تیار، بھوٹیا پال بھی حصہ لیں گے
گوا، 2 اپریل (ہ س)۔ ڈریم اسپورٹس فاؤنڈیشن (ڈی ایس ایف ) کے زیر اہتمام باوقار ڈریم اسپورٹس چیمپئن شپ فٹ بال 2025 کے قومی فائنل 8 اپریل سے گوا میں شروع ہوں گے۔ اس سال ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے مشہور انگلش کلب نوروچ سٹی ایف سی کی نوجوان ٹیم بھی
ڈریم اسپورٹس چیمپیئن شپ فائنل: بین الاقوامی چیلنج کے لئے استیج تیار، بھوٹیا پال بھی حصہ لیں گے


گوا، 2 اپریل (ہ س)۔ ڈریم اسپورٹس فاؤنڈیشن (ڈی ایس ایف ) کے زیر اہتمام باوقار ڈریم اسپورٹس چیمپئن شپ فٹ بال 2025 کے قومی فائنل 8 اپریل سے گوا میں شروع ہوں گے۔ اس سال ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے مشہور انگلش کلب نوروچ سٹی ایف سی کی نوجوان ٹیم بھی مقابلے میں حصہ لے رہی ہے۔

اس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کل 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی جن میں لڑکوں کی آٹھ اور لڑکیوں کی آٹھ ٹیمیں شامل ہیں۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کی طرف سے نامزد کردہ ریاستوں کی ٹیمیں – آسام، جھارکھنڈ، کیرالہ، راجستھان، گوا، اڈیشہ، کرناٹک اور دہلی – پہلی بار اس باوقار ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی۔

گروپ مرحلے کے میچز بینولیم فٹ بال گراؤنڈ اور اتورڈا اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ گرینڈ فائنل 15 اپریل کو رایا فٹ بال گراؤنڈ میں ہوگا۔ اس موقع پر ہندوستانی فٹ بال لیجنڈ بائیچنگ بھوٹیا اور سبرت پال بھی موجود ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز فین کوڈ پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

ڈریم اسپورٹس کے سی او او اور شریک بانی بھاویت سیٹھ نے کہا، یہ ٹورنامنٹ ہندوستان میں نچلی سطح پر فٹ بال کی ترقی کے تئیں ہماری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ بین الاقوامی ٹیموں کی شمولیت سے نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔ اس سال، ہم نے لڑکیوں کی ٹیموں کو بھی شامل کرکے فٹ بال کو مزید جامع بنانے کی طرف ایک قدم اٹھایا ہے۔ ہم اے ائی ایف ایف کے تعاون کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمارے وژن کو حقیقت بنانے میں تعاون کیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے دوران، ڈریم اگین اقدام کے ایک حصے کے طور پر، نارویچ سٹی ایف سی کے کوچز کی جانب سے تمام حصہ لینے والی ٹیموں کے معاون عملے کے لیے نالج ایکسچینج ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان ورکشاپس میں کوچنگ لیڈرشپ، فزیکل اور میڈیکل بیداری اور فٹ بال سٹاف کی ترقی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande