آئی ایس ایل: جمشید پور ایف سی دوسرے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں شیلڈ فاتح موہن باغان کو چیلنج کرے گی
جمشید پور، 3 اپریل (ہ س)۔ جمشید پور ایف سی جمعرات کی شام کو اپنے ہوم گراونڈ جے آر ڈی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 25-2024 کے دوسرے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں موہن باغان سپر جائنٹ کا سامنا کرنے والی ہے۔ یہ دونوں
موہن باغان ٹیم۔


جمشید پور، 3 اپریل (ہ س)۔ جمشید پور ایف سی جمعرات کی شام کو اپنے ہوم گراونڈ جے آر ڈی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 25-2024 کے دوسرے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں موہن باغان سپر جائنٹ کا سامنا کرنے والی ہے۔ یہ دونوں ٹیمیں پہلی بار پلے آف میں ٹکرانے جا رہی ہیں۔ ایم بی ایس جی آئی ایس ایل لیگ شیلڈ جیتنے کی وجہ سے پہلے ہی آخری چار میں پہنچ چکی تھی، جبکہ ریڈ مائنرز نے سنگل لیگ ناک آوٹ مقابلے میں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کو 0-2 سے شکست دے کر ڈبل لیگ سیمی فائنل میں جگہ بنا ئی ہے۔

جمشید پور ایف سی کو آئی ایس ایل میں موہن باغان سپر جائنٹ کے خلاف اپنے آخری چھ میچوں میں کوئی جیت نہیں ملی ہے اور اس عرصے کے دوران اسے چار شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری طرف ایم بی ایس جی اپنے آخری چھ اوے میچوں میں ناقابل شکست رہی ہے، جس میں اس نے تین بار جیتے اور 13 گول کیے جبکہ صرف تین گول کھائے ہیں۔

جمشید پور کی ٹیم سیمی فائنل میچ میں مضبوط شروعات کر کے فائدہ اٹھانا چاہے گی، لیکن اس نے یہاں اپنے آخری دو گھریلو میچ میں شکست کا سامنا کیا ہے۔

جمشید پور نے 2025 کے آغاز سے اب تک سب سے زیادہ گول (22) کیے ہیں، جو کہ موہن باغان سپر جائنٹ (21) سے ایک زیادہ ہے۔ ویسے ایم بی ایس جی نے اب تک سب سے زیادہ 47 گول اپنے نام کیے ہیں۔

موہن باغان نے اپنے آخری چھ آئی ایس ایل پلے آف میچوں میں سے صرف ایک باقاعدہ یا اضافی وقت (3 ڈرا، 2 ہار) میں جیتا ہے، جس میں گزشتہ سیزن کے فائنل میں ممبئی سٹی سے 3-1 کی شکست بھی شامل ہے۔

آئی ایس ایل میں دونوں ٹیموں کے درمیان 10 میچز ہو چکے ہیں۔ موہن باغان نے پانچ بار جیتا ہے جبکہ جمشید پور ایف سی نے تین میچ جیتے ہیں۔ دو میچ ڈرا ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande