آئی پی ایل 2025: دہلی نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرک، چنئی سپر کنگز کو 25 رنز سے شکست دی
چنئی، 05 اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سیزن کا 17 واں میچ ہفتہ کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور دہلی کیپٹلز (ڈی سی) کے درمیان کھیلا گیا۔ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دہلی نے چنئی کو 25 رنز سے شکست دی۔ میچ م
آئی پی ایل 2025: دہلی نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرک، چنئی سپر کنگز کو 25 رنز سے شکست دی


چنئی، 05 اپریل (ہ س)۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سیزن کا 17 واں میچ ہفتہ کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور دہلی کیپٹلز (ڈی سی) کے درمیان کھیلا گیا۔ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دہلی نے چنئی کو 25 رنز سے شکست دی۔ میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی نے 20 اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ جواب میں سی ایس کے کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 158 رنز ہی بنا سکی۔یہ ڈی سی کی مسلسل تیسری جیت ہے، جبکہ سی ایس کے کی یہ تیسری شکست ہے۔ دہلی کیپٹلس تین میچوں میں تین میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب چنئی سپر کنگز پوائنٹس ٹیبل میں چار میچوں میں تین ہار اور ایک جیت کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

184 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سی ایس کے کی شروعات خراب رہی۔ پاور پلے میں ہی ٹیم کی تین وکٹیں گر گئیں۔ اوپنر راچن رویندرا تین رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے، کپتان ریتوراج گائیکواڈ پانچ رنز بنانے کے بعد ڈیون کونوے 13 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ شیوم دوبے، جو امپیکٹ سب کے طور پر آئے، نے دو بڑے شاٹس لگائے لیکن وہ بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے۔ دوبے نے 15 گیندوں میں ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 18 رنز بنائے۔ اس کے بعد رویندر جڈیجہ 2 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ جڈیجہ کے پویلین لوٹنے کے بعد ایم ایس دھونی میدان میں آئے۔ وجے شنکر کے ساتھ مل کر انہوں نے اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے ٹیم کو جیت دلانے کی پوری کوشش کی لیکن فتح سے 25 رنز کم رہ گئے۔ وجے شنکر نے 54 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دھونی 26 گیندوں پر 30 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔دہلی کی جانب سے وپراج نگم نے 2، کلدیپ یادیو، مکیش کمار اور مچل اسٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ کے ایل راہول نے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ راہول نے 51 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ ابھیشیک پورل نے 20 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔ کپتان اکشر پٹیل نے 14 گیندوں میں 21 اور سمیر رضوی نے 15 گیندوں میں 20 رنز بنائے۔ ٹرسٹن اسٹبس 12 گیندوں پر 24 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔چنئی کی جانب سے فاسٹ بولر خلیل احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ رویندرجڈیجہ، نور احمد اور متھیشا پاتھیرانا نے ایک ایک کامیابی حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande