ہیملٹن، 02 اپریل (ہ س)۔
نیوزی لینڈ نے بدھ کو پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84 رنز سے فتح حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی۔ اب کیوی ٹیم کا مقصد ہفتہ کو ماو¿نٹ مونگانوئی میں ہونے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میں کلین سویپ کرنا ہوگا۔
بین سیئرز نے تباہی مچا دی، پہلی بار پانچ وکٹیں لیں
اس میچ میں نیوزی لینڈ کو سب سے بڑی کامیابی فاسٹ باو¿لر بین سیئرز کی طرف سے ملی جنہوں نے اپنے تیسرے ون ڈے میں پانچ وکٹیں لے کر پاکستان کی بیٹنگ کو تباہ کر دیا۔ سیئرز نے اپنے پہلے دو ون ڈے میچوں میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی لیکن اس میچ میں انہوں نے 59 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کا آغاز خراب، ٹیم ابتدائی جھٹکوں سے نہ سنبھل سکی
293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آنے والی پاکستانی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا۔ ول اوورکے نے پہلے ہی اوور میں عبداللہ شفیق (1) کو آو¿ٹ کر دیا۔ اس کے بعد بابر اعظم بھی صرف 1 رن بنانے کے بعد جیکب ڈفی کا شکار بن گئے۔ امام الحق (0) بھی ڈفی کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے، پاکستان کو 5.3 اوورز میں 9/3 پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد بھی ٹیم کی حالت بہتر نہیں ہوئی۔ چوتھی وکٹ سلمان آغا (9) کی صورت میں گری جب کہ کپتان محمد رضوان بھی 27 گیندوں پر صرف 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ طیب طاہر (13)، محمد وسیم (1) اور عاکف جاوید بھی جلد آو¿ٹ ہوگئے، جس سے پاکستان کی شکست تقریباً یقینی ہوگئی۔
تاہم فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 60 رنز کی شراکت داری کر کے کچھ جدو جہد کی ۔ اشرف نے 80 گیندوں پر 73 رنز بنائے جبکہ نسیم شاہ نے 44 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ لیکن ان کی اننگز نیوزی لینڈ کی فتح کو روکنے کے لیے کافی نہیں تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 5 وکٹیں حاصل کیں (59/5) جبکہ جیکب ڈفی نے 3/35 کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ول اوررکے اور ناتھن اسمتھ نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی، جس سے پاکستان 43.4 اوورز میں 208 رنز پر آل آو¿ٹ ہو گیا اور نیوزی لینڈ کو 84 رنز کی زبردست جیت دلائی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ