کٹھوعہ میں مختصر جھڑپ کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن میں تیزی لائی گئی
جموں, یکم اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں محاصرہ اور تلاشی مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔ پنجتیرتھی علاقے میں پیر کی شب مشتبہ نقل و حرکت کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں م
Khatua


جموں, یکم اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں محاصرہ اور تلاشی مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔ پنجتیرتھی علاقے میں پیر کی شب مشتبہ نقل و حرکت کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں منگل کی صبح بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی میں پنجتیرتھی کے مختلف مقامات پر نگرانی اور گھات لگانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بھارتی فوج کے رائزنگ اسٹار کور نے ایک بیان میں کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے پنجتیرتھی، کٹھوعہ میں متعدد مقامات پر گھات لگائی۔جب گزشتہ رات مشتبہ نقل و حرکت دیکھی گئی،اور طرفین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ یکم اپریل کی صبح سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جو تاحال جاری ہے۔اس دوران سیکورٹی فورسز نے بلاور علاقے میں بھی بڑے پیمانے پر گھیرابندی اور تلاشی مہم چلائی، جہاں پیر کی رات دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔کٹھوعہ سانبہ رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) نے کہا کہ فورسز کو ایک جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے، لیکن فوجیوں کا حوصلہ بلند ہے اور وہ اپنی بہترین تربیت کے ساتھ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔علاقے میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز آپریشن کو مزید وسعت دے رہی ہیں۔ اس سے قبل، آپریشن صفیان کے تحت چار پولیس اہلکار شہید اور دو دہشت گرد مارے گئے تھے، جب کہ فورسز نے تصادم کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی ساز و سامان برآمد کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande