بے روزگار نوجوانوں کیلئے سنہرا موقع، راجیو یوا وکاسم اسکیم کی آخری تاریخ میں توسیع
حیدرآباد, 2 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ کے بے روزگارنوجوانوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ حکومت نے راجیو یواوکاسم اسکیم کی آخری تاریخ میں 14 اپریل 2025 تک توسیع کر دی ہے۔ نائب وزیراعلی ملو بھٹی وکرمارکا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ درخواست دہندگان کی بڑی تعداد
بے روزگار نوجوانوں کیلئے سنہرا موقع، راجیو یوا وکاسم اسکیم کی آخری تاریخ میں توسیع


حیدرآباد, 2 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ کے بے روزگارنوجوانوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ حکومت نے راجیو یواوکاسم اسکیم کی آخری تاریخ میں 14 اپریل 2025 تک توسیع کر دی ہے۔ نائب وزیراعلی ملو بھٹی وکرمارکا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ درخواست دہندگان کی بڑی تعداد کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس مالی امداد سے مستفید ہو سکیں۔اسکیم میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ درخواست کے عمل کو مزید آسان بنایا جا سکے۔ اب امیدواروں کو آمدنی کے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ وہ اپنے راشن کارڈ کے ذریعہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔تلنگانہ حکومت نے 70 سے 100 فیصد تک سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ معاشی طور پر کمزور طبقات کو خود روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو کاروبار کے لیے مالی مدد فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت درج فہرست ذات (ایس سی )، درج فہرست قبائل (ایس ٹی)، پسماندہ طبقات (بی سی)، اقلیتوں اور اقتصادی طور پر کمزور طبقات (ای ڈبلیوایس) کے افراد درخواست دے سکتے ہیں۔ ہندوستھان سماچار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande