سوشل میڈیا پر فحش پیغامات بھیج کر تاوان کا مطالبہ کرنے والا گرفتار
مشرقی چمپارن، یکم اپریل (ہ س)۔ ضلع کے سائبر تھانہ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر فحاشی پھیلا کر تاوان کا مطالبہ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ سائبر تھانہ انچارج اے ایس پی ابھینو پراشر نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورن پربھات کی ہدایت
سوشل میڈیا پر فحش پیغامات بھیج کر تاوان کا مطالبہ کرنے والے شخص گرفتار


مشرقی چمپارن، یکم اپریل (ہ س)۔ ضلع کے سائبر تھانہ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر فحاشی پھیلا کر تاوان کا مطالبہ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ سائبر تھانہ انچارج اے ایس پی ابھینو پراشر نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورن پربھات کی ہدایت پر سائبرتھانہ نے رام گڑھوا کے رہنے والے ارون کمار کو گرفتار کیا ہے جس پر واٹس ایپ کے ذریعے فحش تصاویر اور ویڈیووائرل کرنے کی دھمکی دے کر تاوان مانگنے کا الزام ہے۔ملزم کے خلاف سائبر تھانہ میں متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کے بعد موتیہاری جیل بھیج دیا گیا ہے۔ایس پی سورن پربھات نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے ضلع کے باشندوں سے کہا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات شیئر کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande