نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ڈپٹی کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) ایس رمن کو پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ رمن موجودہ چیئرمین دیپک موہنتی کی جگہ لیں گے، جن کی میعاد مئی 2025 میں ختم ہوگی۔یکم اپریل کو جاری کردہ ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے ڈپٹی کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل سیوا سبرامنیم رمن کو پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) کے چیئرمین کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، اے سی سی نے سیوا سبرامنیم رمن کی تقرری کو پانچ سال کی مدت کے لیے یا 65 سال کی عمر تک پہنچنے تک کی منظوری دے دی ہے۔ ایس رمن اس وقت ڈپٹی سی اے جی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ انڈین آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس (آئی اے اینڈ اے ایس) کے 1991 بیچ کے افسر ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سیوا سبرامنیم رمن نے 2021 اور 2024 کے درمیان تین سال تک سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan