آپ نے کپل مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے اسمبلی میں ہنگامہ کیا، 7 ایم ایل اے معطل
نئی دہلی، 2 اپریل (ہ س)۔ دہلی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران بدھ کو جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے دہلی کے وزیر قانون کپل مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کردیا۔ AAP ممبران اسمبلی نے اپنے ہاتھوں م
آپ نے کپل مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے اسمبلی میں ہنگامہ کیا، 7 ایم ایل اے معطل


نئی دہلی، 2 اپریل (ہ س)۔ دہلی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران بدھ کو جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے دہلی کے وزیر قانون کپل مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کردیا۔ AAP ممبران اسمبلی نے اپنے ہاتھوں میں کپل مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے پلے کارڈز کے ساتھ ایوان کے ویل میں آکر نعرے لگانے شروع کر دیئے۔ہنگامہ آرائی کے درمیان، اسمبلی اسپیکر نے تمام ساتوں آپ ایم ایل ایز کو معطل کردیا اور مارشلوں کو انہیں ایوان سے ہٹانے کا حکم دیا۔آپ کے دیگر ممبران اسمبلی نے بھی مارشلوں کے ذریعہ نکالے جانے کے خلاف احتجاج میں ایوان سے واک آو¿ٹ کیا۔ سپیکر اسمبلی نے ایوان کی کارروائی دس منٹ کے لیے ملتوی کر دی۔ دریں اثنا، اپوزیشن لیڈر آتشی کی قیادت میں اے اے پی ایم ایل ایز نے اسمبلی احاطے میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے اور کپل مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ آتشی نے کہا کہ عدالت نے کپل مشرا کے خلاف دہلی فسادات کے دوران اشتعال انگیز تقریر کے لئے ایف آئی آر کا حکم دیا ہے۔ جب دہلی فسادات کے تمام ملزم تہاڑ جیل میں ہیں تو دہلی پولس کپل مشرا کو گرفتار کیوں نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کپل مشرا کو کابینہ سے کیوں نہیں نکال رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ راوس ایونیو کورٹ نے منگل کو دہلی کے وزیر قانون کپل مشرا کے خلاف شمال مشرقی دہلی فسادات میں ان کے کردار کے سلسلے میں مزید تحقیقات کا حکم دیا۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ویبھو چورسیا نے مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست قبول کرلی۔ اس سے قبل ککڑڈوما کورٹ نے بھی کپل مشرا کیس میں لاپرواہی برتنے پر جیوتی نگر پولس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande