اورنگ
آباد ، یکم اپریل (ہ س)ریاست
مہاراشٹرا کے تمام مقامی خود حکومتی اداروں اور پرائیویٹ مینجمنٹ اسکولوں میںکمپیوٹر سسٹم کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹی ای ٹی
کا اماتحان مئی اور جون 2025 آن لائن منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس
امتحان کے ذریعے اہل امیدواروں کو تدریسی شعبے میں تقرری کا موقع ملے گا، لہٰذا
امیدواروں کو اس کے لیے ضروری تیاری کرنی چاہیے۔
امتحان سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن
جلد ہی مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل کی آفیشل ویب سائٹ www.mscepune.inپر شائع کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں
کمشنر، مہاراشٹر ایگزامینیشن کونسل، پونے انورادھا اوک نے دلچسپی رکھنے والے
امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً مذکورہ ویب سائٹ وزٹ کریں تاکہ کسی
بھی تازہ ترین معلومات سے باخبر رہ سکیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان