دہلی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے مصطفی آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور اونچی عمارتوں کو لے کر ایوان میں تشویش کا اظہار کیا
تعمیراتی معیار کے خلاف بنائی گئی بالائی منزلوں کو فوری مسمار کرنے کا مطالبہ نئی دہلی، یکم اپریل (ہ س)۔ دہلی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر موہن سنگھ بشٹ نے منگل کو مصطفی آباد اسمبلی حلقہ میں چھوٹے پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات اور پانچ سے چھ منزلہ اونچی عما
دہلی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے مصطفی آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور اونچی عمارتوں کو لے کر ایوان میں تشویش کا اظہار کیا


تعمیراتی معیار کے خلاف بنائی گئی بالائی منزلوں کو فوری مسمار کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی، یکم اپریل (ہ س)۔

دہلی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر موہن سنگھ بشٹ نے منگل کو مصطفی آباد اسمبلی حلقہ میں چھوٹے پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات اور پانچ سے چھ منزلہ اونچی عمارتوں کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے ترتیبی اور غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے عوام کے لیے سیکورٹی کا سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے۔ زلزلے کے دوران ایسی عمارتوں کے گرنے سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہوں گی۔ لوگوں کی حفاظت کے پیش نظر انہوں نے اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

موہن سنگھ بشٹ نے کہا کہ 50، 60 اور 100 گز کے چھوٹے پلاٹوں پر 5-6 منزلہ اونچی عمارتیں کھڑی کی گئی ہیں جس کی وجہ سے پورے علاقے میں عمارتی معیارات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ دہلی حکومت نے صرف 3-4 منزلہ عمارتوں کی اجازت دی ہے جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اونچی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دہلی کے زلزلہ زدہ علاقے میں یہ غیر قانونی تعمیر بڑا خطرہ بن سکتی ہے اور کسی بھی آفت کی صورت میں جان و مال کا بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

بشٹ نے کہا کہ تنگ گلیوں اور غیر منظم ڈھانچے کی وجہ سے راحت اور بچاو¿ کی کارروائیاں انتہائی مشکل ہو جائیں گی۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ بجلی کمپنیوں نے ان غیر قانونی تعمیرات کو کس بنیاد پر بجلی کے کنکشن فراہم کیے جب عمارت کے تعمیراتی معیارات کی صریح خلاف ورزی ہو رہی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande