رائے پور، یکم اپریل (ہ س)۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری سنجے سریواستو نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ کو نکسل فری ریاست بنانے کی سمت میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں ریاست کے وزیر اعلی وشنو دیو سائے اور نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما جس قطعی مربوط حکمت عملی اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ شری واستو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے اس سخت اقدام سے ریاست کے امن پسند لوگوں میں اعتماد کا ایک بے مثال ماحول پیدا ہوا ہے کہ ایک سال کے اندر 31 مارچ 2026 تک چھتیس گڑھ نکسل دہشت گردی کے سائے سے مکمل طور پر آزاد رہے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ