کرکٹ آسٹریلیا نے 2025-26 کے لیے مرکزی معاہدوں کا اعلان کیا، سیم کانسٹاس کو پہلا موقع ملا
میلبورن،یکم اپریل (ہ س)۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے منگل کو 2025-26 کے سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی۔ اس بار 23 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ ملا ہے جس میں نوجوان اوپنر سیم کانسٹاس کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ فیص
CA announced central contracts for 2025-26,


میلبورن،یکم اپریل (ہ س)۔

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے منگل کو 2025-26 کے سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی۔ اس بار 23 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ ملا ہے جس میں نوجوان اوپنر سیم کانسٹاس کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل اور ایشز سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

صرف 19 سال کی عمر میں سیم کانسٹینس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم میں جگہ بنائی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز میلبورن باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف کیا، جہاں انہوں نے 65 گیندوں میں 60 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ ہمیں سیم میں ایک ہونہار کھلاڑی نظر آرہا ہے جو فرسٹ کلاس کرکٹ اور بین الاقوامی سطح پر بہتری لاتا رہے گا۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر میتھیو کوہنیمین کو بھی اس سال کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ 28 سالہ کوہنیمین نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 16 وکٹیں لینے کے بعد 'سیریز کے بہترین کھلاڑی' کا اعزاز حاصل کیا۔ اگرچہ ان کے قابل اعتراض باو¿لنگ ایکشن پر سوالات اٹھائے گئے لیکن برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ٹیسٹ کے بعد انہیں کلین چٹ دے دی گئی۔

بیلی نے کہا کہ میتھیو نے سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں لگتا ہے کہ وہ اگلے 18 ماہ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

رواں سال بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے آل راو¿نڈر بیو ویبسٹر کو بھی کنٹریکٹ لسٹ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے گیند اور بلے دونوں کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی استعداد کو ثابت کیا۔

بیلی نے کہا، بیو نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کھیلا اور ٹیم کو بلے اور گیند دونوں سے توازن فراہم کیا۔ میدان میں ان کا تعاون بھی اہم تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande