کھلے میں رفع حاجت سے آزاد بہار ، 8 لاکھ مزید بیت الخلا کی تعمیر کی جائے گیدیہی علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کوڑا اٹھانے کے لئے ایک لاکھ سے زیادہ رکشہ استعمال ہورہے ہیں پٹنہ ،یکم اپریل(ہ س)۔دیہی علاقوں میں بیت الخلا کی تعمیر اور صفائی ستھرائی کے میدان میں بہار میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ 2014 کے بعد سے تقریبا 10 برسوں میں لوہیا سو چھ بہار مہم کے تحت 1 کروڑ 46 لاکھ سے زیادہ انفرادی بیت الخلا تعمیر کیے گئے ہیں۔
بیت الخلا کی تعمیر کی وجہ سے دیہی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ریاست کے وزیر اعلی جناب نتیش کمار کے سات نشچے 1کے تحت 'شوچالے نرمان گھر کا سمان 'کاہدف حاصل کرنے کے لیے لوہیا سوچھ بہا مہم 122.15 لاکھ خاندانوں کے لئے انفرادی بیت الخلاء لوہیا سواچ بہار ا بھیان پہلا مرحلہ سال 2014-15 سے 2019-20)ریاست کے 122.15لاکھ کنبوں کے لیے ذاتی طور پہ اجابت خانوں کی تعمیر کی گئی۔ 8 لاکھ اور بیت الخلاء تعمیر کیے جائیں گےریاستی حکومت کی طرف سے لوہیا سوچھ بہار مہم چلائی جارہی ہے ، جس میں مرکز سے امداد یافتہ سوچھ بھارت مشن (دیہی) اور ریاست سے امداد یافتہ لوہیا اسکیم کو مستحکم کیا گیا ہے جس کا مقصد بہار کو مکمل طور پر صاف ستھرا بنانا ہے۔ لوہیا سوچھتا بہار ابھیان کے دوسرے مرحلے کے تحت ، جو اب مالی سال 2025-26 میں ہے ، ریاستی حکومت نے تقریبا 8 لاکھ نئے خاندانوں کسی وجہ سے نجی بیت الخلا میں چھوٹ گیے ہیں ، انہیں فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ دیہی فضلات کے انتظام کے لئے گھر گھر جاکر کوڑہ جمع کرنے کے لئے 1 لاکھ سے زیادہ رکشہ استعمال کیے جارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ، دیہی علاقوں میں کمیونٹی حفظان صحت کمپلیکس/ اجابت خانہ بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ بے زمین خاندانوں ، چلتی آبادی اور عارضی آبادی کو بیت الخلا فراہم کی جاسکے۔ اس مہم کے کامیاب نفاذ نے نہ صرف بہار کو کھلے ہوئے میں رفع حاجت سے آزاد کردیا ہے بلکہ دیہی خاندانوں کو بھی صفائی اور صحت سے متعلق تحفظ حاصل ہواہے۔ بہار حکومت کا یہ اقدام ریاست کو صفائی ستھرائی کی ایک نئے جہت تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور آنے والے برسوں میں اس کو مزید تقویت ملے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan