ایل جی نے شری ماتا ویشنو دیوی چھڑی یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
جموں, 31 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج شری ماتا ویشنو دیوی جی پراچین مارگ پَوِتر چھڑی یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے نگروٹہ میں مقدس کول کنڈولی مندر میں حاضری دی اور سب کی صحت، امن، خوشحالی اور سعادت کے لیے پرات
LG


جموں, 31 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج شری ماتا ویشنو دیوی جی پراچین مارگ پَوِتر چھڑی یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے نگروٹہ میں مقدس کول کنڈولی مندر میں حاضری دی اور سب کی صحت، امن، خوشحالی اور سعادت کے لیے پراتھنا کی۔اس سے قبل، لیفٹیننٹ گورنر نے چھڑی یاترا کی 'پرتھم پوجا' میں شرکت کی اور اس بابرکت موقع پر عقیدت مندوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ مقدس جوت کے ساتھ یہ چھڑی یاترا روایتی وراثتی راستے پر گامزن ہوتے ہوئے اولی ماتا مندر، بامیال پہنچے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande