یوگی حکومت کا سخت فیصلہ: مذہبی مقامات کے قریب غیر قانونی مذبح خانوں اور گوشت کی فروخت پر پابندی
-2014 اور 2017 کے احکامات کی بحالی، یوگی حکومت نے پھر سے غیر قانونی مذبح خانوں پر پابندی کا اعادہ کیا لکھنو¿، 29 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی اتر پردیش حکومت نے غیر قانونی مذبح خانوں کو بند کرنے اور مذہبی مقامات کے 50
یوگی حکومت کا سخت فیصلہ: مذہبی مقامات کے قریب غیر قانونی مذبح خانوں اور گوشت کی فروخت پر پابندی


-2014 اور 2017 کے احکامات کی بحالی، یوگی حکومت نے پھر سے غیر قانونی مذبح خانوں پر پابندی کا اعادہ کیا

لکھنو¿، 29 مارچ (ہ س)۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی اتر پردیش حکومت نے غیر قانونی مذبح خانوں کو بند کرنے اور مذہبی مقامات کے 500 میٹر کے اندر گوشت کی فروخت پر پابندی لگانے کا سخت حکم جاری کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جائزہ میٹنگ کے بعد محکمہ شہری ترقیات کے پرنسپل سکریٹری امرت ابھیجت نے تمام ضلع مجسٹریٹوں، پولیس کمشنروں اور میونسپل کمشنروں کو سلاٹر ہاو¿سز کو فوری طور پر بند کرنے اور مذہبی مقامات کے قریب گوشت کی فروخت پر پابندی کو نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پرانے احکامات کی بحالی – 2014 اور 2017 میں جاری کردہ احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے یوگی حکومت نے واضح کیا ہے کہ مذہبی مقامات کے قریب غیر قانونی ذبیحہ اور گوشت کی فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس فیصلے کو موثر بنانے کے لیے ضلع مجسٹریٹس کی سربراہی میں ضلعی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان میں پولیس، آلودگی کنٹرول بورڈ، محکمہ حیوانات، محکمہ ٹرانسپورٹ، محکمہ محنت، محکمہ صحت اور فوڈ سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے اہلکار شامل ہوں گے۔

رام نومی پر خصوصی نگرانی-

6 اپریل 2025 کو رام نومی کے دن خصوصی پابندیاں لاگو کی جائیں گی۔ اس دن جانوروں کے ذبیحہ اور گوشت کی فروخت کو مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔ یوپی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1959 اور فوڈ سیکورٹی ایکٹ 2006 اور 2011 کی دفعات کے تحت یوگی حکومت نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تعزیری کارروائی کریں۔ --------------

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande