راج گڑھ، 29 مارچ (ہ س)۔
بھوجپور تھانہ علاقہ کے گاوں رامپوریا میں رہنے والی 30 سالہ خاتون نے ایک نوجوان پر اس کے گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکی دیکر اس کے ساتھ غلط کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ہفتہ کو پولیس نے موقع سے فرار ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق رامپوریا گاوں کی رہائشی 30 سالہ خاتون نے بتایا کہ 12 مارچ کی رات رمیش تنور زبردستی گھر میں داخل ہوا، منہ دبا کر غلط کام کیا، احتجاج کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 64، 332 (بی)، 351 (3) بی این ایس کے تحت مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن