بھوپال، 29 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے آرہی تیز ہواوں کی وجہ سے ریاست کا درجہ حرارت گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ اگلے دو روز ہفتہ اور اتوار کو درجہ حرارت میں کچھ کمی آسکتی ہے۔ وہیں اپریل میں گرمی ایک بار پھر اپنے تیکھے تیور دکھائے گی۔ تاہم اپریل کا آغاز ہلکی بارش کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے یکم اپریل کو بھوپال، اندور، نرمداپورم اور جبل پور ڈویژن کے 13 اضلاع میں موسم میں تبدیلی کی پیشین گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ایسا ہو سکتا ہے۔ اس وقت افغانستان پر نظام فعال ہے جو آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ نظام مغربی ہندوستان میں اثر دکھا سکتا ہے۔ تاہم اس سے پہلے ریاست میں گرمی کا اثر نظر آئے گا۔ بھوپال میں جمعہ کو تیز دھوپ کھلی۔ وہیں اندور، اجین، گوالیار سمیت دیگر شہروں میں بھی ایسا ہی موسم رہا، لیکن درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی۔ آج ہفتہ کو دن اور رات کے درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری تک کمی ہو سکتی ہے۔ 30 مارچ کو بھی درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔ بھوپال، اندور، اجین، گوالیار میں درجہ حرارت 38 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن