اپرکوٹ کے باشندے پینے کے پانی کے لیے ترس گئے
علی گڑھ, 29 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ میونسپل کارپوریشن نے عید اور نوراتری سے قبل شہر میں پینے کے پانی کے نظام کو بہتر کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہے۔ اوپرکوٹ کے علاقے کے مکین پینے کے صاف پانی کے لیے ترس گئے۔ رمضان المبارک میں پان
اپرکوٹ کے باشندے پینے کے پانی کے لیے ترس گئے


علی گڑھ, 29 مارچ (ہ س)۔

علی گڑھ

میونسپل کارپوریشن نے عید اور نوراتری سے قبل شہر میں پینے کے پانی کے نظام کو بہتر کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہے۔ اوپرکوٹ کے علاقے کے مکین پینے کے صاف پانی کے لیے ترس گئے۔ رمضان المبارک میں پانی کی مناسب فراہمی تو در کنار ،لوگوں کو مناسب مقدار میں پانی بھی میسر نہیں ہے وہیں یہ حالت جمعۃ الوداع کو بھی رہی ،اسی طرح جی ٹی روڈ پر واقع جواہر نگر کے رہائشی بھی ٹیوب ویل ٹوٹنے سے پینے کے پانی سے محروم ہو گئے، دیررات تک سپلائی بحال نہ ہوسکی۔

اپرکوٹ کے رہائشی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ کبھی بارہ دواری کا ٹیوب ویل خراب ہو تا ہے، کبھی واٹر ورکس کا۔ جس سے پینے کا پانی مناسب مقدار میں میسر نہیں ہے۔ یہ مناسب نہیں کہ رمضان میں بھی لوگوں کو پانی میسر نہ ہو۔ حالت یہ ہے کہ لوگ پڑوس کے گھروں اور مسجد سے بھی پانی لینے پر مجبور ہیں۔ اس دوران جواہر نگر کے رہنے والے شبھم کشواہا نے بتایا کہ علاقے میں ایک ٹیوب ویل ٹوٹ گیا تھا اور میونسپل کارپوریشن کے محکمہ واٹر ورکس کے ملازمین دیر شام تک اسے ٹھیک نہیں کر پائے تھے۔

دوسرے ٹیوب ویلوں سے لائنیں جوڑ کر انتظامات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ناکافی ثابت ہوئے۔

محکمہ واٹر ورکس کے جونیئر انجینئر نریندر کمار سنگھ نے بتایا کہ جواہر نگر علاقہ کے ٹیوب ویل میں کچھ مسئلہ تھا، اسکا معائنہ کیا گیا ہے اور خرابی کو درست کیا گیا ہے۔ اپرکوٹ علاقے میں بھی پانی کی فراہمی ہموار رہے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande