چیچ گڑھ کے جنگلات میں شیر کی موت
گونڈیا ، 29 مارچ (ہ س)گونڈیا ضلع کے چیچ گڑھ فاریسٹ ریزرو میں ملکزاری ریزرو فاریسٹ کے علاقے میں گشت کے دوران محکمہ جنگلات کے فیلڈ اسٹاف کو ایک شیر کی لاش ملی، جو شدید بوسیدہ حالت میں تھی۔ شیر کی لاش ایک پہاڑی علاقے میں پائی
Tiger found dead in Gondia forest reserve


گونڈیا ، 29

مارچ (ہ س)گونڈیا ضلع کے چیچ گڑھ فاریسٹ ریزرو میں ملکزاری

ریزرو فاریسٹ کے علاقے میں گشت کے دوران محکمہ جنگلات کے فیلڈ اسٹاف کو ایک شیر کی

لاش ملی، جو شدید بوسیدہ حالت میں تھی۔ شیر کی لاش ایک پہاڑی علاقے میں پائی گئی،

جو انسانی آبادی سے کافی دور واقع ہے۔

محکمہ جنگلات کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی،

جس کے دوران یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ موت دو شیروں کی لڑائی کے نتیجے میں

ہوئی ہو سکتی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ شیر کی موت تقریباً پانچ سے چھ

دن قبل ہوئی تھی۔

لاش کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ جنگلات نے

فوری طور پر پوسٹ مارٹم کرایا، جس کے بعد مردہ شیر کو دفنا دیا گیا۔ معاملے کی

مزید جانچ جاری ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande