سوڈانی فوجی سربراہ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
مکہ المکرمہ،29مارچ(ہ س)۔ سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔یہ ملاقات جمعہ کے روز مکہ میں ہوئی انہوں نے سوڈان کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا اور باہم تبادلہ خیال کیا۔دونوں کے درمیان برادر
سوڈانی فوجی سربراہ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات


مکہ المکرمہ،29مارچ(ہ س)۔

سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔یہ ملاقات جمعہ کے روز مکہ میں ہوئی انہوں نے سوڈان کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا اور باہم تبادلہ خیال کیا۔دونوں کے درمیان برادر ملکوں کے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔

اس ملاقات میں ایک معاہدے پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملک اس ملاقات میں طے پانے والے امور پر عمل کے جائزے کے لیے ایک رابطہ کونسل بنائیں گے۔خیال رہے اس سے قبل سوڈانی فوج نے باغی نیم فوجی دستوں سے دارالحکومت خرطوم کو مکمل خالی کرا لیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande