سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور نے اسپیس ایکس کا شکریہ ادا کیا، کہا - وہ زمین کے ماحول میں ڈھلنے کی کوشش کر رہے ہیں
خلاء سے واپسی پر سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کی پہلی پریس کانفرنس
خلاء سے واپسی پر سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کی پہلی پریس کانفرنس


ہیوسٹن، یکم اپریل (ہ س)۔ ناسا کے تجربہ کار خلاباز، سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور، جنہوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے صرف آٹھ دن کے مشن کے لئے پرواز بھری تھی، لیکن وہ 286 دنوں کے بعد زمین پر واپس آئے۔ اس کی کامیاب واپسی 18 مارچ کو اسپیس ایکس کریو ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے ہوئی۔ مارچ کے شروع میں زمین پر واپسی کے بعد پہلی بار دونوں خلابازوں نے آج ہیوسٹن، ٹیکساس میں جانسن اسپیس سینٹر سے اپنے مشن کے تجربات کو عوامی طور پر شیئر کیا۔

سنیتا ولیمز نے طویل وقفے کے بعد زمین پر واپسی کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’سب سے میں اپنے شوہر اور اپنے پالتو کتوں کو گلے لگانا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی چیز جس سے اسے مزہ آیا وہ گھر میں گرلڈ پنیر کا سینڈوچ تھا، جس نے اسے اپنے والد کی یاد دلا دی۔‘‘

زمین پر بحفاظت واپس آنے پر بوچ ولمور نے کہا، ’’ہم اس ملک کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ہمارے لیے دعا کی اور ہمارے ساتھ رہے۔‘‘ وہیں سنیتا نے کہا، ’’ہمیں نہیں معلوم تھا کہ زمین پر کیا ہو رہا ہے۔ لیکن ہم لوگوں کے رد عمل سے فخر محسوس کر رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی اہم ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں، ٹیمیں ہماری بحالی اور نئے چیلنجوں کے لیے تیاری میں مدد کر رہی ہیں۔‘‘

ہندوستانی نژاد خلاباز سنیتا ولیمز نے آئی ایس ایس پر گزارے اپنے وقت کو ایک انمول سائنسی موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں انہوں نے کئی اہم تجربات کئے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن کو امریکی خلائی مشنوں کی فہرست میں چھٹے طویل ترین مشن کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ تاہم سب سے طویل دورانیے کا ریکارڈ ناسا کے خلاباز فرینک روبیو کے نام ہے جنہوں نے 371 دن خلا میں رہ کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مسافروں کو 286 دن خلا میں کیوں رہنا پڑا؟ اس سوال کے جواب میں ولیمز اور ولمور کا کہنا تھا کہ ناسا اور بوئنگ کے تیار کردہ اسٹار لائنر خلائی جہاز میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے انہیں خلائی اسٹیشن پر ہی رہنا پڑا۔ ان کا مشن صرف آٹھ دن تک چلنا تھا، لیکن ناسا نے اسٹار لائنر کے پروپلشن سسٹم میں مسائل کی وجہ سے ان کی واپسی کو بار بار ملتوی کیا۔بالآخر ان کی واپسی اس وقت ممکن ہوئی جب یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن کے ذریعے واپس آنا ان کے لیے زیادہ محفوظ ہوگا۔ حالانکہ ناسا اور بوئنگ آنے والے اسٹار لائنر خلائی جہاز کی ناکامیوں کی تفصیلی جانچ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناسا اور اسپیس ایکس کی جانب سے نئی پروازیں تیار کی جا رہی ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مستقبل میں اس طرح کے تکنیکی مسائل دوبارہ نہ ہوں۔

خلا میں طویل عرصہ گزارنے کے اثرات کے بارے میں سنیتا اور بوچ نے کہا کہ 286 دنوں تک بے وزن رہنے کے بعد دونوں خلاباز ہیوسٹن کے جانسن اسپیس سینٹر میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اس دوران وہ اپنے پٹھوں اور ہڈیوں کو زمین کی کشش ثقل کے مطابق ڈھالنے کے لیے خصوصی مشقیں کر رہے ہیں تاکہ وہ زمین کے ماحول سے بہتر طور پر ہم آہنگ ہو سکیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے آئی ایس ایس پر پھنسے ہوئے ہونے کا ذمہ دار کون ہے، بوچ ولمور نے کہا، ’’ہم سب ذمہ دار ہیں۔ ہمیں آگے دیکھنے کی ضرورت ہے، ہم پیچھے بیٹھ کر کسی پر الزام نہیں لگا سکتے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ہم مسائل کو حل کرنے جارہے ہیں۔‘‘ بوچ کے جواب پر نک ہیگ نے کہا، ’’ہماری توجہ مشن پر تھی، سیاست کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔‘‘

سنیتا اور بوچ کے ساتھی نک ہیگ نے کہا، ’’ہم سب نے خلائی اسٹیشن پر بہت سے مشن کیے ہیں۔ ہم اس وقت خلائی اسٹیشن کے سنہری دور میں ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’جب میں انسانی خلائی تحقیق کے مستقبل کے بارے میں سوچتا ہوں تو میں واقعی پر امید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن ہمارا قومی مقصد، ہماری قومی توجہ تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande