وزیراعظم اولی نے نیپال کے سابق بادشاہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا
کاٹھمنڈو، 31 مارچ (ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے آج جمعہ کو کاٹھمنڈو میں پرتشدد تصادم، آتش زنی اور دو لوگوں کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق بادشاہ گیانیندر شاہ نے آئین اور
وزیراعظم اولی نے نیپال کے سابق بادشاہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا


کاٹھمنڈو، 31 مارچ (ہ س)۔

نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے آج جمعہ کو کاٹھمنڈو میں پرتشدد تصادم، آتش زنی اور دو لوگوں کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق بادشاہ گیانیندر شاہ نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ اولی نے کہا کہ سابق بادشاہ خود کو ملک کے آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔ پیر کو پارلیمنٹ کے ایوان نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم اولی نے کہا کہ یہ قانونی طور پر غلط ہے کہ پہلے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جائے جس میں عام لوگوں سے حکومتی نظام کو تبدیل کرنے کے لیے ان کی حمایت کرنے کے لیے کہا جائے اور پھر ان کے استقبال کے لیے سڑکوں پر ہزاروں لوگوں کو جمع کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ لوگوں کو آئین کے خلاف اکسا رہے ہیں جس کے تحت انہیں سابق سربراہ مملکت کی حیثیت سے اب بھی تمام سرکاری سہولیات اور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم اولی نے کہا کہ جمعہ کو کاٹھمنڈومیں ایک صحافی کے تشدد، آتش زنی، لوٹ مار اور زندہ جلانے کے لئے صرف پوروراج گیانیندر ذمہ دار ہیں اور انہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ اولی نے کہا کہ ان تمام واقعات کے لیے سابق بادشاہ کے خلاف عام شہری کی طرح قانونی کارروائی کرنا ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande