ہنگری آمد پرنیتن یاہو کو فوجداری عدالت کے وارنٹس کی بنیاد پر گرفتار کرنے کا مطالبہ
لندن،02اپریل(ہ س)۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہنگری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو گرفتار کرے۔ انہوں نے یہ مطالبہ ایسے موقع پر کیا جب نیتن یاہو آج بدھ کے روز ہنگری کے دورے پر جا رہے ہیں۔خیال رہے نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدا
ہنگری آمد پرنیتن یاہو کو فوجداری عدالت کے وارنٹس کی بنیاد پر گرفتار کرنے کا مطالبہ


لندن،02اپریل(ہ س)۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہنگری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو گرفتار کرے۔ انہوں نے یہ مطالبہ ایسے موقع پر کیا جب نیتن یاہو آج بدھ کے روز ہنگری کے دورے پر جا رہے ہیں۔خیال رہے نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ماہ نومبر میں جنگی جرائم کے سلسلے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔فوجداری عدالت کے رکن ملک کے طور پر ہنگری کی ذمہ داری ہے کہ وہ جاری شدہ وارنٹ گرفتاری پر عمل کرے۔اوربان نے کہا ان کا ملک نیتن یاہو کو گرفتار نہیں کرے گا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پالیسی سے متعلق ادارے کی سربراہ اریکا گیوارا روساس نے کہا 'نیتن یاہو ایک مبینہ جنگی مجرم ہے۔ جس نے انسانوں کے خلاف بھوک کو ایک جنگی حربے کے طور پر استعمال کیا ہے۔روساس نے کہا شہریوں پر حملے کرنا اور انہیں ہلاک کرنا بین الاقوامی سطح پر ایک جرم ہے۔ شہریوں پر ظلم کرنا اور انسانوں کے خلاف ایسے دوسرے اقدامات کرنا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے کہا 'بین الاقوامی فوجداری عدالت کا ممبر ہونے کے ناطے ہنگری کی ذمہ داری ہے کہ نیتن یاہو ہنگری کے دورے پر آئیں تو نیتن یاہو کو گرفتار کیا جائے۔ فوجداری عدالت کا ممبر ملک اگر نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں کرتا تو وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اور جنگی جرائم کرے گا۔ 'نیتن یاہو کا دورہ فوجداری عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی مذموم کوشش ہے اور یہ ان لوگوں کی توہین کرے گا جن پر ظلم ہوا ہے اور وہ انصاف کے متلاشی ہیں۔ہنگری کا نیتن یاہو کو دعوت دینا بین الاقوامی قانون کی توہین پر مبنی ہے اور یہ دعوت اس امر کو تسلیم کرتی ہے کہ مبینہ جنگی جرائم کی اسے پروا نہیں ہے بلکہ وہ ان کا خیر مقدم کرتا ہے۔روساس نے کہا 'نیتن یاہو کے دورہ کو ایسا نہیں بننا چاہیے کہ یورپ آئندہ دنوں انسانی حقوق کے ساتھ ایسا سلوک کرے گا۔ یورپ اور باقی دنیا کے لوگ اس واقعے کی تائید نہ کریں۔ ہنگری کو قانونی دائرہ کار کی برابری کی بنیاد پر پابندی کرنی چاہیے۔ خواہ کوئی طاقتور لیڈر ہو یا نیتن یاہو ایسے افراد کو استثنیٰ نہیں دینا چاہیے۔ 'ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande