ناندیڑ میں اسکول ہیڈ ماسٹر نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
ناندیڑ ، 29 مارچ (ہ س)ناندیڑ کے قریب پاسدگاؤں میں واقع ایک اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ واقعہ پاسدگاؤں میں قائم پشپانجلی سیکنڈری اسکول میں پیش آیا، جہاں 48 س
School headmaster commits suicide in Nanded


ناندیڑ ، 29 مارچ (ہ س)ناندیڑ کے قریب پاسدگاؤں میں واقع ایک اسکول کے

ہیڈ ماسٹر نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی

ہے۔

یہ واقعہ پاسدگاؤں میں قائم پشپانجلی سیکنڈری اسکول

میں پیش آیا، جہاں 48 سالہ ہیڈ ماسٹر سنیل بھانوداس راؤ کرمونگے نے اسکول میں ہی

زہریلا مادہ کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ معتبر ذرائع کے مطابق، خودکشی سے

قبل انہوں نے ایک ڈیتھ نوٹ تحریر کیا ہے، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اس ڈیتھ نوٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس

سشیل کمار نائک موقع پر پہنچے اور معاملے کی جانچ کے لیے اپنے افسران اور عملے کو

ضروری ہدایات دیں۔ پولیس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ خودکشی کی اصل

وجوہات سامنے آسکیں۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande