سرینگر، 29 مارچ (ہ س):۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے ہفتہ کو کشمیر ڈویژن کے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا حکم دیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ سرینگر میونسپل حدود کے اندر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں اسکول کا وقت صبح 9:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک ہوگا۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرینگر اور کشمیر صوبے کے دیگر علاقوں کی میونسپل حدود سے باہر تعلیمی اداروں کا وقت صبح 09:30 تا 3:30 بجے ہوگا۔حکم اور ہدایات پر تمام متعلقہ اداروں کی طرف سے سختی سے عمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کسی بھی انحراف کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab