18 معاون اردو مترجمین کودیا گیا تقرری نامہ
سہرسہ، 29 مارچ (ہ س)۔ ڈویژنل آڈیٹوریم میں ہفتہ کے روز منعقدہ پروگرام کے دوران کل 18 نئے مقرر اسسٹنٹ اردو مترجم کو ڈویژنل کمشنر راجیش کمار، ضلع مجسٹریٹ ویبھو چودھری، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر سنجے کمار نرالا، ایڈیشنل کلکٹر نشانت، ڈپٹی ڈائریکٹر (پنچایت راج
18 معاون اردو مترجمین کودیا گیا تقرری نامہ


سہرسہ، 29 مارچ (ہ س)۔ ڈویژنل آڈیٹوریم میں ہفتہ کے روز منعقدہ پروگرام کے دوران کل 18 نئے مقرر اسسٹنٹ اردو مترجم کو ڈویژنل کمشنر راجیش کمار، ضلع مجسٹریٹ ویبھو چودھری، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر سنجے کمار نرالا، ایڈیشنل کلکٹر نشانت، ڈپٹی ڈائریکٹر (پنچایت راج، اردو انچارج) اطہر علی مراد علی مراد نے تقرری سرٹیفکیٹ دیئے۔اس موقع پر ڈویژنل کمشنر نے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ اردو مترجمین کو مبارکباد دی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی تفویض کردہ دفتری ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے نئے تعینات ہونے والے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ دفتر کی طرف سے سونپی گئی اپنی ذمہ داریاں پوری لگن کے ساتھ ادا کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande