سرسول میں بھی نالیوں کی ناقص تعمیرکا معاملہ سامنے آیا
علی گڑھ, 29 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ نگر نگم کے محکمہ تعمیرات اور اسکے اہلکاروں کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے۔ فی الحال نگر نگم کمشنر ونود کمار کے معائنہ کے دوران سی ایم گرڈ کے کام میں خامیاں پائی گئیں۔ اب میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعمیرات کی ج
سرسول میں بھی نالیوں کی ناقص تعمیرکا معاملہ سامنے آیا


علی گڑھ, 29 مارچ (ہ س)۔

علی گڑھ

نگر نگم کے محکمہ تعمیرات اور اسکے اہلکاروں کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے۔ فی الحال نگر نگم کمشنر ونود کمار کے معائنہ کے دوران سی ایم گرڈ کے کام میں خامیاں پائی گئیں۔ اب میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعمیرات کی جانب سے وارڈ میں جو تعمیراتی کام کیا گیا ہے وہ بھی دوسرے درجے کا پایا جارہاہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ہی وارڈ نمبر40؍ سارسول میں واقع مسجد والی گلی میں نالے کی تعمیر کا کام ہوا تھا۔ لیکن گزشتہ20؍ دنوں سے نالے کا پلاسٹر اکھڑ کر گر رہا ہے۔ نالے کے کنارے ٹوٹ کر نالے میں گر رہے ہیں۔ جس پر مقامی لوگوں نے میونسپل کارپوریشن کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مقامی رہائشی دکشا شرما نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے ٹھیکیدار نے نالی کو کمتر معیار کا تعمیراتی سامان استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا ہے۔ دشینت سنگھ نے کہا کہ علاقے میں2۔95؍ لاکھ روپے کی لاگت سے ڈرین کی تعمیر کا کام کیا ۔ تعمیر کے دوران ٹھیکیدار کے کام کی نگرانی بھی نہیں کی گئی، کوئی بھی افسر آتا تو صرف رسمی کارروائیوں کے بعد واپس چلا جاتا، اب اس ناقص تعمیر کا خمیازہ عوام کو بھگتنا ہوگا۔ وہیں عوام کامیونسپل کارپوریشن سے مطالبہ ہے کہ اسکی صحیح اور معیاری تعمیر کرائی جائے۔ اگر کام ٹھیک نہ ہوا تو لوگ میونسپل کارپوریشن میں ہی احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ نالا ٹوٹنے سے سڑک پر پانی بھر نے کا مسئلہ ہے۔ اس پریشانی سے نجات کے لیے نالے کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande