انکم ٹیکس نوٹس کا معاملہ :رئیس نے انکم ٹیکس پورٹل پر جواب دے دیا، تاجروں کے راز فاش ہونے کا امکان
علی گڑھ, 29 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ سول کورٹ میں جوس کی دکان چلانے والے محمد رئیس کو محکمہ انکم ٹیکس نے7؍کروڑ89؍لاکھ روپے کا نوٹس بھیجاتھا۔ رئیس نے اس معاملے میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا اور انکم ٹیکس حکام کے سامنے اپنی بات رکھی۔ اس پر انکم ٹی
انکم ٹیکس نوٹس کا معاملہ :رئیس نے انکم ٹیکس پورٹل پر جواب دے دیا، تاجروں کے راز فاش ہونے کا امکان


علی گڑھ, 29 مارچ (ہ س)۔

علی گڑھ

سول کورٹ میں جوس کی دکان چلانے والے محمد رئیس کو محکمہ انکم ٹیکس نے7؍کروڑ89؍لاکھ روپے کا نوٹس بھیجاتھا۔ رئیس نے اس معاملے میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا اور انکم ٹیکس حکام کے سامنے اپنی بات رکھی۔ اس پر انکم ٹیکس حکام نے پورٹل پر اپنی شکایت درج کرنے کو کہا ۔ رئیس نے کہا کہ27 مارچ کو ہی ان کے وکیل نے محکمہ کے پورٹل پر اپنا موقف درج کرایا تھا۔ لیکن جواب ابھی تک اپ ڈیٹ نہیں ہوا ہے۔

معاملے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس اور ریاستی محکمہ ٹیکس کے اہلکار سرگرم ہو گئے ہیں۔ رئیس کے پین کارڈ اور آدھارکا استعمال کر کے خان ٹریڈرز نام سے ایک فرم بنائی گئی تھی۔ جسکی پرتیں ابھی کھلنا باقی ہیں۔

حکام کو یہ شبہ بھی ہے کہ شہر کے کچھ تاجر بھی اسمیں ملوث ہو سکتے ہیں۔ساتھ ہی فرضی پین کارڈ کے معاملے میں 14؍ پین کارڈ سے خان ٹریڈرز کو لین دین کے متعلق بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ علیگڑھ میں14؍ ایسے پین کارڈ ہولڈر ہیں، جن سے کروڑوں کے کاروباردکھایا گیاہے۔ ان پین کارڈزکےاستعمال کا انکشاف پنجاب اسمبلی انتخابات میں محکمہ انکم ٹیکس کی جانچ کے دوران ہوا تھا۔ محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے رئیس کو یہ بھی یقین دلایا ہے کہ اگر اسے اس عمل وغیرہ کو مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے تو وہ درخواست دے سکتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande