ایم پی میں 1230میگاواٹ بجلی ٹرانسمیشن کے لئے بنیں گے دو 400 کے وی کے سب اسٹیشن
آر ای سی نے اڈانی انرجی سالیوشنس لمیٹیڈ کو سونپا ٹرانسمیشن ایس پی وی بھوپال، 28مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کو اگلے دو سے تین سالوں میں دو مرحلوں میں 1230 میگاواٹ بجلی کی اضافی دستیابی ہوگی۔ اس کے لیے بجلی کمپنی کے ہیڈکوارٹر جبل پور میں آر ای سی آر ای
ایم پی میں 1230میگاواٹ بجلی ٹرانسمیشن کے لئے بنیں گے دو 400کے وی کے سب اسٹیشن


آر ای سی نے اڈانی انرجی سالیوشنس لمیٹیڈ کو سونپا ٹرانسمیشن ایس پی وی

بھوپال، 28مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کو اگلے دو سے تین سالوں میں دو مرحلوں میں 1230 میگاواٹ بجلی کی اضافی دستیابی ہوگی۔ اس کے لیے بجلی کمپنی کے ہیڈکوارٹر جبل پور میں آر ای سی آر ای سی نے ادانی انرجی سلوشنس لمیٹڈ کو ٹرانسمیشن ایس پی وی سونپا۔ اس پروجیکٹ کے تحت میسرز مہان انرجین لمیٹڈ کے بندھورہ (سنگرولی) پاور جنریٹنگ پلانٹ سے مدھیہ پردیش کے حصہ کی 1230 میگاواٹ بجلی کے اخراج کے لیے ایک ٹرانسمیشن نیٹ ورک بنایا جانا ہے۔

ایم پی ٹرانسکو کے چیف انجینئر دیواشیش چکرورتی نے بتایا کہ مدھیہ پردیش پاور مینجمنٹ کمپنی نے 1230 میگاواٹ بجلی فراہمی کے لیے میسرز مہان انرجین لمیٹڈ کے ساتھ بجلی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ میسرز مہان انرجن لمیٹڈ کی طرف سے 2X800 میگاواٹ صلاحیت کے پاور جنریٹنگ پلانٹ کی تنصیب مجوزہ ہے۔ پاورپلانٹ سے مدھیہ پردیش کے حصہ کا 1230 میگاواٹ بجلی اخراج کے لئے ریگولیٹری کمیشن کے ضابطہ کے مطابق ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی کے عمل کے تحت ٹرانسمیشن انفرااسٹرکچر کی توسیع کے لیے مدھیہ پردیش پاور مینجمنٹ کمپنی کے ذریعہ مدھیہ پردیش پاور ٹرانسمیشن کمپنی/ ایس ٹی یو سے گزارش کی گئی تھی۔حکومت نے ٹینڈر کے عمل کے کوآرڈی نیٹر (بی پی سی) کے لئے آر ای سی پی ڈی سی ایل (آر ای سی پاور ڈیولپمنٹ اینڈ کنسلٹینسی لمیٹیڈ) کو مقرر کیا۔

ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی (ٹی بی سی بی) میں میسرز اڈانی انرجی سلوشن لمیٹڈ نے 2000 کروڑ روپے کے اس پروجیکٹ کو دیگر بیڈرس کے درمیان کم از کم شرح کی بنیاد پر حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

چکرورتی نے بتایا کہ قانونی طریقہ کار کو مکمل کرنے کے بعدمدھیہ پردیش پاور مینجمنٹ کمپنی اور میسرز اڈانی انرجی سلوشن لمیٹڈ کے درمیان ٹرانسمیشن سروس کے معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت ٹی بی سی بی میں 400 کے وی، 220 کے وی اور 132 کے وی کی مختلف ٹرانسمیشن لائنوں سمیت دو 400 کے وی کے سب اسٹیشن ریوا(سگرا) اور امرپاٹن(میہر) میں نصب کئے جانے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande