ممبئی،
31 مارچ (ہ س) ممبئی کے بین الاقوامی
ہوائی اڈے پر محکمہ کسٹمز نے بنکاک سے اسمگل کرکے لائی گئی 3 کلو گرام ہائیڈروپونک
چرس ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم محمد شریف کا تعلق
کیرالہ سے ہے اور یہ ممنوعہ گانجہ بنگلورو میں ایک شخص کو سپلائی کرنے والا تھا۔
محکمہ
کسٹمز کے ذرائع کے مطابق، ہفتے کے روز بنکاک سے ممبئی پہنچنے والے مسافر کے سامان
کی تلاشی کے دوران 3 کلو گرام ہائیڈروپونک چرس برآمد ہوئی۔ ممنوعہ مواد ملنے پر
فوراً کارروائی کرتے ہوئے محمد شریف کو حراست میں لے لیا گیا۔ دورانِ تفتیش ملزم
نے انکشاف کیا کہ وہ زیادہ رقم کمانے کے لالچ میں اپنی مرضی سے منشیات اسمگلنگ میں
ملوث ہوا تھا اور یہ اس کا پہلا موقع تھا۔
پوچھ
گچھ کے دوران محمد شریف نے اعتراف کیا کہ وہ 27 مارچ کو بنگلورو کے ہوائی اڈے سے
براہ راست بنکاک گیا تھا تاکہ وہاں سے ہائیڈروپونک چرس حاصل کرے۔ اسے بنگلورو میں
مقیم ایک شخص نے 1.5 لاکھ روپے فی کلو گرام کے عوض یہ منشیات اسمگل کرنے کا لالچ
دیا تھا۔ اس معاملے میں محکمہ کسٹمز کی ٹیم بنگلورو میں موجود مرکزی اسمگلر کی
تلاش میں مصروف ہے، جو اس ممنوعہ کاروبار کا اصل سرغنہ بتایا جا رہا ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان