آپسی جھگڑے میں شوہر نے بیوی اور بیٹے کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
سرائیکیلا، 31 مارچ (ہ س)۔ ضلع کے چانڈیل سب ڈویژن کے تحت کپالی او پی تھانہ علاقہ کے تمولیا میں آپسی تنازعہ میں شوہر نے اپنی بیوی اور پانچ سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔ اس قتل کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قتل کی واردات پیر کی ص
آپسی جھگڑے میں شوہر نے بیوی اور بیٹے کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔


سرائیکیلا، 31 مارچ (ہ س)۔ ضلع کے چانڈیل سب ڈویژن کے تحت کپالی او پی تھانہ علاقہ کے تمولیا میں آپسی تنازعہ میں شوہر نے اپنی بیوی اور پانچ سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔ اس قتل کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قتل کی واردات پیر کی صبح تقریباً 5 بجے کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور قاتل شوہر سوکرم منڈا کو جائے وقوعہ سے ہی گرفتار کرلیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ دونوں شراب کے عادی بھی تھے۔ پیر کی صبح کسی بات پر جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی بیوی اور بچے پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کر دیا جس سے ان کی موت ہو گئی۔ متوفی کی بیوی کا نام پاروتی منڈا (25) اور اس کے بیٹے کا نام گنیش منڈا (5) بتایا گیا ہے۔ کپالی او پی پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ متوفیہ کا خاندان اصل میں رڑگاؤں کے رنگ گاؤں کا رہنے والا ہے اور اس کا شوہر کھرساواں تھانہ علاقہ کے رائڈیہہ سلپیندا کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔ جائے وقوعہ سے متوفیہ کے بستر سے ایک بلیڈ برآمد ہوا ہے جس سے شبہ پیدا ہوتا ہے کہ جھگڑے کے بعد سکھرام نے اپنی بیوی اور بیٹے کو بلیڈ سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ فی الحال پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande